جنگجوؤں نے بارہمولہ حملے کی ویڈیو جاری کر دی

0
0

یواین آئی

سری نگر؍؍شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سیکورٹی فورسز پر حملے کے دو دن بعد جنگجوؤں نے اس حملے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جنگجو سیکورٹی فورسز پر حملہ کر رہا ہے۔یہ ویڈیو بظاہر حملے میں حصہ لینے والے دوسرے جنگجو نے شوٹ کیا ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ویڈیو کے ردعمل میں کہا ہے کہ بارہمولہ حملے میں ملوث تمام جنگجوؤں کو 72 گھنٹوں کے اندر اندر ہی مارا گیا۔کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: ‘جنگجو حملے کا ویڈیو وائرل کر کے دہشت گردی کو پرکشش بنانا چاہتے ہیں لیکن وہ ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں۔ ہم نے جوابی کارروائی کر کے چار اعلیٰ کمانڈروں سجاد حیدر، تیمور خان، ابو عثمان، جنہیں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے، نصیر، سعد بھائی اور دانش کو 72 گھنٹوں کے اندر اندرمار گرایا’۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا