خطہ پیر پنجال میں سوچھ بھارت مشن :بیت الخلاءکی تعمیر ،او ڈی ایف کیلئے کاوشیں جاری

0
0

بلاک سرنکوٹ،لسانہ ،منڈی،لورن ،منجاکوٹ ،پنج گرائیں،درہال ،نوشہرہ اور قلعہ درہال میں تقاریب منعقد
عمرارشدملک
راجوری /سرنکوٹگرام سوراج ابھیان کے خصوصی پروگرام کے تحت مرکزی حکومت نے ایک کلینڈر بنایا ہے جس میں 14اپریل سے 5مئی تک دیہی علاقوں میں مختلف پروگرام منعقد کرنے ہے جس سے دیہی عوام کو بیدار کیا جائے اور مختلف قسم کی جانکاری بھی فراہم کی جائے گی۔ وہیں اس کلینڈر کے تحت خطہ پیر پنچال کے راجوری پونچھ کی بلاکوں میں سو چھ بھارت دیوس منایا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع راجوری کے منجاکوٹ ،پنج گرائیں ،قلع درہال ،نوشہرہ ،درہال ا ور ضلع پونچھ کے بلاک سرنکوٹ،لورن ،لسانہ، منڈی میں دھوم دھام سے پروگرام منعقد کئے گے جس میں عوام کوبیدار کرنے کے لئے گاڑیوں کو پنچایتی سطح تک بھیجا گیا تاکہ لوگوں کو بیدار کیا جاسکے اور اس کے علاوہ بلاک سطح پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بیت الخلاءاور صفائی ستھرائی کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔ وہیں اس موقع پر بلاک سرنکوٹ کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر قدیر چاڑک کی قیادت میں بلاک دفتر میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں مختلف پنچایتوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ وہیں بی ڈی او سرنکوٹ نے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی ہدایت اور ان کی نگرانی میں بلاک سرنکوٹ کی مختلف پنچایتوں میں گھر گھر مہم چلائی جارہی ہے تاکہ ہم بلاک سرنکوٹ کو او ڈی ایف قرار دے سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج بلاک سرنکوٹ میں 60فیصد بیت الخلاءتعمیر ہوگئے ہیں اور جلد ہی ہم بلاک کو او ڈی ایف میں شامل کردےں گے۔ بلاک منجاکوٹ اور پنج گرائیں کا مشترکہ پروگرام بلاک دفترپنج گرائیں میں منعقد ہوا جبکہ اس پروگرام میں مقامی لوگوں اور مختلف محکمہ جات کے ملازمین نے بھی شرکت کی ۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بی ڈی او منجاکوٹ محمد عابد نے بتا یا کہ حکومت کی ہر اسکیم عوام کے فائدے کے لئے ہوتی ہے صرف ایک قدم آگے بڑھ کر ہمیں اس اسکیم سے فائدہ لینا ہے اور ایس بی ایم بھی عوام کی فلاح کے لئے شروع کی گئی تھی تاکہ دیہی علاقوں میں گھر گھر بیت الخلاءتعمیر ہوسکے اور مجھے منجاکوٹ اور پنج گرائیں کے لوگوں پر فخر ہے کہ آپسی تعاون سے گھر گھر بیت الخلاءتعمیر ہوئے اور جند ہی دنوں میں ہم ان دونوں بلاکوں میں اوڈی ایف قرار دیںگے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کی ہدایت اور نگرانی میں ضلع بھر میں ایس بی ایم کے تحت کاموں میں تیزی آئی ہے ۔وہیں اس موقع پر بلاک منجاکوٹ اور بلاک پنج گرائیں میں گھر گھر مہم بھی چلائی گئی تاکہ لوگوں کو بیدار کیا جاسکے اور بیت الخلاءکی تعمیر کو زمینی سطح پر یقینی بنایا جاسکے ۔ راجوری کے بلاک قلع درہال اور نوشہرہ میں بھی شاندار پروگرام منعقد ہوئے جس میں مختلف پنچایتوں کے لوگوں نے شرکت کی اور بی ڈی او سریندر سنگھ نے اس موقع پر لوگوں کو بیدار بھی کیا ۔ بلاک لسانہ میں بھی سوچھ بھارت دیوس منایا گیااور ایس ڈی ایم سرنکوٹ کی قیادت میں بی ڈی او مصطفی منہاس نے پنچایت سطح پر گھر گھر مہم شروع کی اور صفائی ابھیا ن بھی چلایا تاکہ لوگوں کو بیدار کیا جاسکے ۔ بلاک لورن اور منڈی میں بھی گھر گھر مہم شروع کی گئی اور لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے پروگرام بھی منعقد کئے گے تاکہ لوگ بیدار ہوسکے ۔ بی ڈی او نسیم نے بتایا کہ لورن کی پنچایتوں میں گھر گھر مہم چلائی جارہی ہے تاکہ لوگوں کو بیدار کیا جاسکے اور گھر گھر میں بیت الخلاءکی تعمیر مکمل ہوسکےں۔ سوچھتا بھارت دیوس کے موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد کی قیادت میں ضلع بھر میں ایس بی ایم کے تحت کام میں تیزی لائی گئی ہے تاکہ ضلع پونچھ کے لئے اوڈی ایف کااعلان کیا جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا