بجلی لائن سر سبز درختوں اور لکڑی کے کھمبوں پر ،ذرہ سی آندھی ہویابارش کئی کئی دِن تک غائب رہتی ہے بجلی
حافظ قریشی
کٹھوعہ ؍؍ ضلع کٹھوعہ کے سندورتہ گاؤں میں بجلی کی قلت سے مقامی عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔لوگوںنے نمائندہ” لازوال ” کو بتایا پچھلے کئی سالوں سے تحصیل لوہائی ملہار کے سندورتہ گاؤں میں بجلی کی سپلائی سر سبز درختوں اور لکڑی کے کھمبوں پر لگائی گئی ہیں۔ اور جب جب طوفان یا بارشیں ہوتی ہیں تو علاقے سے بجلی غائب ہو جاتی ہے۔ جسکے باعث علاقے میں بجلی کی سہولیات سے علاقے کے لوگوں کو بجلی سہولیات سے محروم ہونا پڑتا ہے۔ بجلی کی اس ندارد سہولیات کی فراہمی سے بجلی کی سہولیات علاقے کے لوگوں کیلئے سردرد کا باعث بن چکی ہے ۔شالو شرم مقامی باشندے کا کہنا تھا کہ سْوبھگیہ اسکیم کے تحت آنے کے بعد علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی کہ اب شاید علاقے سے بجلی کی قلت دور ہوگی مگر آفسوس کا مقام ہے کہ سْوبھگیہ اسکیم سے بھی گاؤں کی تقدیر نہیں بدل پائی ہے اور حالت جوں کی توں بنی ہوئی ہے ۔اور آج بھی اس ترقیاتی یافتہ دور میں بھی گاؤں سندورتہ کے لوگ پرانے زمانے کے طرز پر زندگی جینے پر مجبور ہیں۔