چھچھواہ میں گستاخِ رسولؐ کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد

0
0

کچھ شر پسند لوگ آپسی بھائی چارے کو بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں ،ان پہ شکنجہ لازمی:حافظ شاہجان احمد
محمد جعفر بٹ

سنگلدان؍؍تحصیل گول کے علاقہ چھچھواہ میں لوگوں نے گستاخ سول ؐکے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا ۔واضح رہے کہ یہ ریلی جامع مسجد شریف چھچھواہ سے جامع مسجد شریف سنگل کنڈی تک نکالی گائی اور اس دوران گستاخ رسولؐ کے خلاف زور دار نعرے بازی کی گئی۔اس دوران علاقہ چھچھواہ کی جامع مسجد شریف چھچھواہ کے امام حافظ شاہجان احمدنے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے ہمیشہ امن چاہا ہے اور آنے والے وقت میں بھی امن چاہے گا ،لیکن کچھ شر پسند لوگ ہمارے ملک کے آپسی بھائی چارے کو بگاڑنے کی کوشش کر ہے ہیں ،جنھیں ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا،اور ایسے میں انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں جو کسی مذہب پر انگلیاں اٹھاتے ہیں تاکہ آنے والے وقت میں کوئی بھی ایسی گھنونی حرکت کرنے سے باز آئے۔انہوں نے یو ٹی جموں و کشمیر کی انتظامیہ سے اپیل کی کے ان لوگوںپر پی۔ایس۔اے۔لگایا جائے تاکہ یہ ایک لمبے عرصے کے لئے سلاخوں کے پیچھے رہیں۔ انہوں ے مزید یہ بھی کہا کہ ہمارے نبی کریم ؐ کے خلاف اس طرح کے نازیبا الفاظ ناقابل برداشت ہیں ،ہم مسلمان اپنا مال ،اپنی ساری دولت یہاں تک کے اپنی جان کی بازی بھی لگا سکتے ہیں لیکن اگر کوئی ہمارے نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کرتا ہے اسے ہم ہر گز برداشت نہیں کریں گئے۔لیکن ہمارے ملک میں ہندو مسلم سکھ عیسائی اتحاد کی مثال دی جاتی ہے اور ہمیں انتظامیہ پر پورا یقین ہے کے وہ ان لوگوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں گئے جنھوں نے ہمارے نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کی ہے انہوں نے آی جی پی جموں مکیش سنگھ کی فوراً کاروائی کو سرہاتے ہوئے کہا کہ برقت کاروائی عمل میں لا کر آئی جی پی جموں نے ماحول کو بگڑنے سے بچایا اور ہم لوگ ایسے آفیسران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن معاملہ صرف ایف آئی آر تک ہی محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ ان لوگوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جانی چاہیے تاکہ آنے والے وقت میں کوئی بھی شخص ایسی گھنونی حرکت نہ کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا