منریگا ملازمین اپنی مشکلات کو لیکر دوسرے روز بھی قلم چھوڑ ہڑتال پر رہے

0
0

لورن اور منڈی میں ملازمین نے نعرے بازی کرتے ہوئے مسائل کے حل پر زور دیا
ریاض ملک

منڈی ؍؍منڈی میں منریگا اسکیم کے تحت لگاے گئے ملازمین نے اپنی مشکلات کو لیکر احتجاج کیا ہے۔ جن کا کہناتھا کہ منریگا عملہ 13 سالوں سے محکمہ رورل ڈیولپمنٹ کے تحت کام کر رہے ہیں۔ جنہیں صرف منریگا اسکیم چلانے چلانے کے لئے لگایاگیاتھا۔لیکن وہ حکومت کے ذریعہ عمل میں لائی جانے والی دیگر تمام اسکیموں کو چلانے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ جب وہ2017,18میںقلم چھوڑ احتجاج کیا تھا تو اس وقت کی حکومت نے ان کے مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دھیانی کروائی تھی۔اور ایک کمیٹی بھی تشکیل دی تھی تاکہ محکمہ میں بہت ساری خالی آسامیاں پر کی جاسکیں۔ لیکن ڈھائی سال گزر چکے ہیں۔ اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔ اور اب تک کوئی قدم نہیں اٹھائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگست 16 سے 18 اگست تک اگر حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں آتا تو پھر قلم چھوڑ احتجاج کیا جاے گا۔ سبھی مگر ملازمین نے لیفٹیننٹ گورنر اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔ عرفان ملک،شکیل احمد راجہ ،شکیل احمد بانڈے، انظار احمد ٹیکنیکل جے ای ،محمود رانا، سلیم احمد ،امتیاز احمد ، اشتیاق احمد ، ممتاز خاکی ، ممتاز احمد جاوید احمد ،پرویز احمد،شھذاد میر، زیشان صفدر ، محمد فاروق منڈی بلاک سے جبکہ لورن بلاک سے محمد منظور ،اخلاق احمد ،مختار احمد،محمد سلیم،صابر حسین، اختر عباس خان ،منظور احمد وغیرہ شامل رہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارا مطالبہ حل نہیں ہوتاقلم چھوڑ احتجاج جاری رہے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا