منڈی کی عوام کو کالج کا تحفہ دیکر دیرینہ مانگ کو پورا کیا گیا

0
0

مختلف تنظیموں نے کیا حکومت اورڈاکٹر شہناز گنائی کا شکریہ ادا کیا
ظہیر عباس
منڈی//تحصیل منڈی میں مختلف تنظیموں نے منڈی کےلئے کالج منظور کرنے کے لیے حکومت وقت اور شہناز گنائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دن پہلے جو مختلف تنظیموں نے ایک پر امن احتجاج کیا تھا اور حکومت وقت سے مانگ کی تھی کہ کالج کے حوالے سے جو لسٹ نکالی گئی ہے اس میں تحصیل منڈی کو چھوڑ دیا گیا ہے اور یہ مانگ کی تھی کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر منڈی کو کالج نہیں دیا گیا تو ہم اپنے احتجاج کو تیز کریں گے مگر موجودہ حکومت نے ہماری مانگ کو مان لیا اور تحصیل منڈی کو ڈگری کالج کا تحفہ دیا ہے جس سے نوجوانوں میں خاص کر ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے – تحصیل منڈی کی مختلف تنظیموں اور نوجوانوں نے ڈاکٹر شہناز گناہی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے ا± نہوں نے کونسل میں ایک سال قبل جس طرح سے اس مسئلہ کو ا± ٹھایا تھا ہم ا± ن کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں – انھوں نے کہا کہ خاص کر موجودہ حکومت کے ہم شکرگزار ہیں کہ جس نے اہلیانِ منڈی کی مانگ کو پورا کرتے ہوئے کالج کی منظوری دی – وہیں صدر لیبر کمیشن، صدر یوتھ سیول سوسائٹی یوتھ ڈیویلپمنٹ فرنٹ منڈی،صدر جی او گنائی میموریل سوسایٹی منڈی اور دیگر تنظیموں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے منڈی کی عوام کو مبارک باد دی ہے – واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے بدھ کو ایک حکمنامہ زیرِ نمبر 282H2018 /18/4 /2018 جاری ہوا جس کے مطابق منڈی تحصیل کو ڈگری کالج سے نوازا گیا ہے –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا