مسلمان ہر ظلم کو برداشت کر لیتا ہے لیکن اپنے نبیؐ کی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں کرتا :مفتی نذیر احمد قادری
ایم شفیع رضوی
جموں؍؍ادارہ اسلامیہ فاطمہ الزہرا کے بانی اور مسلم پرسنل لا ء بورڈ کے صوبائی صدر حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری نے گزشتہ روز ایک ملعون ست پال شرما سادھو کی طرف سے انسانیت کے علمبردار اللہ کے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ الفاظ کا استعمال کیا اور نبیؐ کی شان میں گستاخی کا ارتکاب کیا ہے جس کی وجہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔مفتی موصوف نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کریں گے لیکن نبیؐ کی گستاخی ہرگز برداشت نہیں کریں گے ۔موصوف نے جموں وکشمیر کے لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس درندہ صفت سماج دشمن کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے اس قسم کے لوگ امن و آپسی بھائی چارے میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انتظامیہ کا فرض بنتا ہے کہ انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ہمیں سڑکوں پر اترنے کے لئے مجبور نہ کریں ست پال جیسے جو بھی لوگ امن میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں انہیں سخت سے سخت اور مثالی سزا ملنی چاہیے تکہ دوبارہ کوئی ایسی ناپاک حرکت نہ کرے۔