کرگل، لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر محرم کے جلوسوں اور مجالس پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ کرگل بصیر الحق چوہدری نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کو بتایا: ‘ہمارے پاس یہاں ایک اور مسئلہ ہے کہ محرم ہے۔
محرم منانے پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے لیکن تین چار چیزوں کو فالو کرنا بہت ضروری ہے’۔