بانہال اہانت رسولؐ پر احتجاج

0
0

رسولؐ کی شان مبارک میں گستاخی کرنے والو ںکو سخت سزا دینے کا مطالبہ
ملک شاکر

بانہال ؍؍ سوشل میڈیا پر وائرل توہین امیزویڈیو نے پوری امت مسلمہ میں ہلچل مچا کر رکھ دی ہے ۔ جس سے مسلمانوں کے دلوں کو سخت ٹھیس پہنچی اور ایک غیر مسلم ستپال عرف بنسی نامی جو کہ بھارت رکشا منچ (جموں) کا ایک لیڈر ہے۔ جس نے ایک میڈیا بیان میں رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ الفاظ استعمال کر کے مسلمانوں کے دلوں ان کے احساسات اور جزبات کو ٹھیس پہنچائی اس واقعے کی مذمت جگہ جگہ کی گئی اور جموں و کشمیر کے مختلف جگہوں پر گذشتہ روز ہی پر امن احتجاج اور ہڑتال کی کالیں بھی دی گئی تھی۔ او ر مطالبہ کیا گیا تھا کہ جن لوگوں نے ایسا کام انجام دیا ہے انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے اور اس سلسلے میں جہاں بیشتر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے اور ہڑتال کا سلسلہ عمل میں لایا گیا وہیں بانہال میں بھی فرزندان توحید نے ذور دار پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا ۔جس میں اسلام کے حق میں بھی نعر ے بازی کی گئی اور رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شانِ مبارک پر مر مٹنے کے لئے کسی بھی حد تک جانے کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔اور اس احتجاجی مظاہرے میں دینی ، شخصیات کے علاوہ ائمہ مساجد، اور بیوپار منڈل بانہال اور دیگر فرزندان توحید نے شرکت کی۔ اس سلسلے میں مقررین نے آپسی بھائی چارے پر ذور دیتے ہوئے کہا کہ بانہال ہمیشہ سے ہندو مسلم اتحاد کی مثال رہا ہے ۔اور یہاں کے غیر مسلم بھائیوں کے تحفظ ان کے مال و جان کا تحفظ ہمارا فرض ہے ۔اور اسلام ہمیں اس بات کی بالکل بھی اجازت نہیں دیتا کہ ہم ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائے۔اس موقع پر مقررین نے گستاخانِ رسول کے خلاف بھی سخت نعرے بازی کی اور یہ مطالبہ دہرایا کہ ان پرقانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے ۔جو کہ کسی دوسرے شخص کے خلاف کی جاتی ہے ۔اس موقع پر گستاخانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے ستپال عرف بنسی نامی شخص بھارت رکشا منچ لیڈ ر کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا