لکھنؤ میں ہوں ،گرفتار کرے یوگی حکومت :سنجے سنگھ

0
0

لکھنؤ،16 اگست (یواین آئی) عام آدمی پارٹی (آپ)رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر پارٹی دفتر میں تالا لگوانے کے الزام لگاتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ وہ حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے ،چاہے تو حکومت انہیں گرفتارکرسکتی ہے ۔گومتی نگر میں واقع پارٹی کے دفتر میں پولیس کے ذریعہ تالا لگانے سے مشتعل مسٹر سنگھ نے ٹویٹ کیا‘‘یوگی جی کیا بچکانا کھیل کھیل رہے ہیں ،میرے دفتر پر تالا لگوا دیا رات 12 بجے ،صبح آٹھ بجے پھر ،دس بجے پولیس بھیج کر مکان مالک کو دھمکایا اتنی محنت جرم روکنے میں کرتے تو لوگوں کا بھلا ہوتا ،فکر نہ کریں ہم عام آدمی ہیں ،سڑک پر دفتر کھول لیں گے لیکن آپ کی حکومت کے ظلم کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔’’انہوں نے کہا،‘‘عام آدمی پارٹی کا دفتر بند کرسکتے ہیں یوگی جی لیکن سچ کی آواز نہیں بند ہوسکتی،آپ کے ظلم زیادتی کے خلاف بولتا رہا ہوں اور بولتا رہوں گا۔بچکانا کھیل کھیلنا بند کرو،لکھنؤ میں ہوں گرفتار کرو۔’’اس دوران آپ رکن پارلیمنٹ کی گومتی نگر میں شام تین بجے طے پریس کانفرینس کے وقت اور مقام میں تبدیلی کی گئی ہے ۔پارٹی کے میڈیا انچارج مہیندر سنگھ نے بتایا کہ آپ لیڈر کی پریس کانفرنس اب دو بجے ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر سوریہ پرتاپ سنگھ کے گومتی نگر کے وکرم بلاک ایک میں ہوگی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا