واشنگٹن ، 11 اگست (یواین آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کےبعد اچانک عالمی وبائی مرض کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ چھوڑ دی۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع منگل کو دی۔
تاہم مسٹر ٹرمپ کورونا وائرس بریفنگ سے اچانک باہر نکلنے کے بعد واپس آئے ، جس کے بعد انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش آیا ہے ، جس کے بارے میں انٹیلی جنس اہلکار انہیں بریفنگ دے رہے تھے۔
انہوں نے کہا’’حالات اب مکمل طور پر قابو میں ہے۔ میں نے فوری او انتہائی موثر انداز میں کام کرنے کے لئے حکام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘‘
مسٹر ٹرمپ نے کہا’’وائٹ ہاؤس کے قریب حقیقت میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور کسی کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ میں اس شخص کی حالت نہیں جانتا لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس شخص کو انٹیلی جنس افسران نے گولی مار دی ہے لہذا ہم دیکھیں گے کیا یہ ہوتا ہے‘‘۔
مسٹر ٹرمپ دراصل کورونا وائرس کے بارے میں میڈیا بریفنگ میں آئے تھے اور پھر کسی افسر کے کچھ کہنے کے فورا بعد وہاں سے چلے گئے۔