جموں وکشمیرمیں507نئے مثبت معاملات

0
0

مرنے والوں کی مجموعی تعداد472تک پہنچ گئی، اب تک17003مریض شفایا ب
لازوال ڈیسک

جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے507نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے378کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 129کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد24897تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے24897معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے7422 سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک17003اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد472تک پہنچ گئی ،جن میں سے 437کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور35کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید336 شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے74اور کشمیر صوبے کے 262اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 717110ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 09؍اگست2020ء کی شام تک 692213نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک391304افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں41318اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔7422کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ48442 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق293650اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق سری نگر میں اَب تک کورونا وائرس کے6155معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے2400سرگرم معاملات ہیں ۔3603مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ152 افرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 2137ہوئی ہیںجن میں سے 441سرگرم معاملات ہیں اور82مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 1614صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلعپلوامہضلع میں کووِڈ ۔19کے 1829معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں691 سرگرم معاملات ہیں اور 1108مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ30کی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھرکولگام میں1609مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں169سرگرم معاملات ہیںاور 1410صحتیاب ہوئے ہیںاور30کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ضلع شوپیان میں 1520 مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں188سرگرم ہیں اور 1308صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 24کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع اننت ناگ میں 1553 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں334 سرگرم ہیں۔ 1186شفایاب ہوئے ہیں اور33 موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 1533ہوئی ہیںجن میں سے 444سرگرم ہیں اور1054اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ35کی موت واقع ہوئی ہے ۔اِدھرکپواڑہ میں 1256ت معاملات درج کئے گئے ہیں اور 254سرگرم معاملات ہیں اور976صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 26 کی موت واقع ہوئی ہے۔بانڈی پورہ میں اب تک 1022مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے393سرگرم معاملات ہیں ، 611مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 18کی موت واقع ہوئی ہے۔ گاندربل میں کل 672 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں298سرگرم معاملات ہیں اور 367 اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 07 کی موت واقع ہوئی ہے۔اِسی طرح جموں میں وائر س کے 1555مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں717سرگرم معاملات ہیں اور814صحت یاب ہوئے ہیںاور24کی موت واقع ہوئی ہیجبکہراجوری ضلع میں کورونا کے اب تک758 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے 230 افراد سرگرم ہیںاور 525اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 03 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع رام بن میں589معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 53سرگرم معاملات ہیں اور535 شفایاب ہوئے ہیں اور ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثنأکٹھوعہ میں594مثبت معاملہ سامنے آئے ہیںجن میں 89سرگرم معاملات ہیںاور 504اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے جبکہاودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 623 ہوئی ہیں جن میں سے 206معاملات سرگرم ہیں۔ 415اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ02کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع سانبہ میں 517مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 184سرگرم معاملات ہیں اور 332اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 01 کی موت واقع ہوئی ہیجبکہ ڈوڈہ میں 311عاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے48معاملات سرگرم ہیں جبکہ261مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیں اور02 مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔اس طرح پونچھ میں275معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 101سرگرم معاملات ہیں جبکہ173مریض شفایاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے اورریاسی میں بھی226معاملات سامنے آئے ہیں جن میں146سرگرم ہیں اور80اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔ کشتواڑ میں163 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں36 معاملے سرگرم ہیں اور127مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا