ختیجہ بیگم اور غلام محمد نائیک کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا
عمران شاہ
کشتواڑ//جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر و ایم ایل اے اندروال غلام محمد سروڑی نے گزشتہ روز ہوئے سڑک حادثہ میں دو انسانی جانوں کے زیاں پر دکھ کا اظہار کیا جو ٹھاٹھری بٹوت قومی شاہراہ پر پریم نگر کے مقام پر ہوئیں۔موصوف نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومین کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیںانہوں نے مرحومین کےلئے دعائے مغفرت کی۔سروڑی نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لواحقین کو ایکس گریشیا رلیف فراہم کی جائے۔واضح رہے گزشتہ روز ہوئے حادثے میں اشان حسین ولد عبدالطیف اور عرفان احمد ولد
مشتاق حسین ساکنہ بسران بھلیسہ ضلع ڈوڈہ کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی جب وہ ایک موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گندو سے ڈوڈہ جا رہے تھے۔اس کے ساتھ ساتھ سروڑی نے ختیجہ بیگم زوجہ غلام حسین ساکنہ ناگنی گر کیشوان اور ماسٹر غہلام محمد نائیک ساکنہ دوتھر سنگپورہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔موصوف نے اپنے تعزیتی پیغام میں لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور بارگاہ رب قدوس میں مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی۔