وزارت داخلہ نے بندرگاہوں اور گوداموں کی

0
0

سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کہا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍لبنان کی راجدھانی بیروت میں خطرناک دھماکہ کے بعد مرکزی حکومت نے ملک کی تمام بندرگاہوں اور گوداموں کی حفاظتی صورتحال کا جائزہ لینے اور یہ پتہ لگانے کے لئے کہا ہے کہ ان مقامات پر کسی طرح کا دھماکہ خیز مواد تو نہیں پڑا ہے ۔حکومت نے تمام ایجنسیوں سے یہ یقینی بنانے کے لئے کہا ہے کہ ان مقامات پر ضروری حفاظتی اقدامات کو نافذ کیا جارہا ہے ۔وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ سنٹرل بورڈ آف انڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹم اور سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس وغیرہ ایجنسیوں کو بیروت دھماکہ کے پیش نظر سروے کرنے کے لئے کہا ہے ۔کسٹم بورڈنے وزارت کی ہدایت کے بعد تمام متعلقہ حکام کو اس کی تصدیق کرنے کے لئے کہا ہے کہ گوداموں اور بندرگاہوں پر کسی طرح کا دھماکہ خیز مواد تو نہیں پڑا ہے ۔ ان مقامات پر سیکورٹی اور فائر بریگیڈ کے معیارات کو بھی سختی سے نافذ کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ میڈیا میں اس طرح کی رپورٹ آئی تھی کہ چنئی کے ایک گودام میں 700ٹن امونیم نائٹریٹ پڑا ہے ۔ یہ سامان 2015میں ضبط کیا گیا تھا جس کی بازار قیمت ایک کروڑ 80لاکھ ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا