سری نگر، 6 اگست (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں مشتبہ جنگجووں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے وابستہ ایک سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ جنگجووں نے جمعرات کی صبح قاضی گنڈ کے ویسو نامی گاوں میں بی جے پی سرپنچ سجاد احمد کھانڈے پر اپنے گھر کے نزدیک گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ زخمی سجاد احمد کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال اننت ناگ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔