’خاکی کامطلب بات بات پہ گالی نہیں‘

0
0

پولیس تھانہ رام نگر کے اہلکار کی مبینہ غنڈہ گردی اور نا شائستہ زبان،ایس ایس پی نے کارروائی کی یقین دہانی کرائی
لازوال ڈیسک

ادھمپور؍؍پولیس تھانہ رام نگر میں تعینات سلیکشن گریڈ کانسٹیبل رتن سنگھ نے غنڈہ گردی کی حدیں پار کرتے ہوئے ایک صحافی کو گالیاں دیں، بدسلوکی کی اور دھمکی بھی دی ۔واضح رہے رتن سنگھ کو متعلقہ ایس ایچ او نے پولیس تھانہ رام نگر کے ذریعہ اراضی کے ایک معاملہ میں تفتیش کرنے کے احکامات صادر کئے ۔ تو آئی او رتن سنگھ نے ایک فون کال پر صحافی نرندر سنگھ ٹھاکر کو گالیاں دینا شروع کر دیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی اورایسا لگتا ہے کہ پولیس اہلکار اسے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو نبھانے سے روکنا چاہتا ہے۔واضح رہے نرندر سنگھ ٹھاکر اپنے علاقہ کے مسائل کو ابھارتے رہتے ہیں اور اس سلسلے کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کی کاوشوں کو بھی عوام کے سامنے لانا ان کے کام میں شامل ہے جس پر مقامی عوام کے علاوہ سول اور پولیس انتظامیہ ان کے کام کی سراہنا کرتی رہتی ہے ۔اس ضمن میں ایس ایس پی ادھمپور سارگن شکلا سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس اہلکار رتن سنگھ کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کروائی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا