لازوال ڈیسک
ڈوڈہ// کٹھوعہ کے گاو¿ں رسانہ میں آٹھ سالہ معصوم کلی کی بے دردی سے عصمت دری اور بیہمانہ قتل میں مبینہ طور ملوث ملزمان کی طرف سے سی۔بی۔آئی انکوائری اور نارکو ٹیسٹ کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسیشن ڈوڈہ کے سابقہ نائب صدر ایڈوکیٹ شعیب امان خان نے کہا کہ قانون میں ایسی کوئی گنجائش نہ ہے کہ ملزمان خود نارکو ٹیسٹ کا مطالبہ کریں۔جبکہ مقدمہ کی سماعت کو آزادانہ منصفانہ بنانے کے لئے کھٹوعہ سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شعیب امان نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ مقدمہ کی سماعت کٹھوعہ میں نہیں ہو سکتی ہے مگر سماعت کو ریاست سے باہر منتقل کرنا بھی انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے کہ ماضی میں بیرونی ریاست منتقل کئے گئے مقدمات آپکے سامنے ہیں۔شعیب امان نے مقتولہ کی وکیل ایڈوکیٹ دپیکا سنگھ رجاوت کو دھمکی دینے کی مزمت کرتے ہوئے اس کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔