مڑواہ میں پکل پاور پروجیکٹ کے خلاف عوام سراپا احتجاج

0
0

پروجکیٹ سے ہزاوں کنال اراضی اور سات دیہات زیر آب ہونے کا اندیشہ
عمران شاہ
کشتواڑ // ضلع کشتواڑ کے تحصیل مڑواہ میں پکل بڑسر پروجیکٹ سے ہزاروں کنال اراضی میں پانی بھر آنے سے سات گاﺅں زیر آب ہو نے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جس کو لیکر مقامی لوگ سرکار و ضلع انتظامیہ سے نالاں ہیں ۔تاہم اسی سلسلہ میں مڑواہ کے مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے اس معاملہ پر مڑواہ میں پر امن احتجاج کیا ۔عوام مڑواہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد وزیراعلی مڑواہ کا دورہ کرکے عوام سے مل کر عوامی مسائل کا جائزہ لیں۔ اگر چہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے مڑواہ کا دورہ بھی کیا اور عوام کی یقین دیا تھا کہ علاقہ میں پکل بڑسر پروجیکٹ بن کر رہے گا۔جس پر مقامی لوگوں کے ساتھ مقامی نوجوان بھی اس خلاف پچھلے دس دن سے مڑواہ میں احتجاج کر رہے ہیں اور حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ہیں۔ جبکہ ہونا تو یہ چاہئے عوامی خواہشات کو مد نظر رکھ کر ایک جامع منصوبہ تیار کیا جائے تاکہ 30000 نفوس پرمشتمل بستی کو برباد ہونے سے بچایا جا سکے۔ موجودہ صورت حال میں مڑواہ کے لوگ غیر محفوظ ہو گئے ہیں۔اگر چہ سابق حکومت کے دور میں سڑک کی تعمیراز سر نو ہوئی جس سے مقامی لوگوں کو ہر سہولیت فراہم کی گی تھی، اور اج کی مخلوط حکومت تو مڑواہ کی عوام کے ساتھ نہ انصافی کی۔ جنہوں نے مڑواہ میں پرجیکٹ بنے کا اعلان تو کیا لیکن جس پرجیکٹ سے لوگ بے گھر ہو رے ہیں اس پرجیکٹ سے عوام کو کیا فائدہ ۔عوام نے سر کار سے مانگ کی ہے عوام مڑواہ کے ساتھ انصاف کیا جائے اور وزیر اعلی خود مڑواہ کا دورہ کر کے عوامی مسائل سنیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے اپنی بقاہ کے حوالہ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔مقامی لوگوں نے مخلوط سرکار سے اپیل کی ہے کہا اگر سرکار و ضلع انتظامیہ نے بڑسر پروجیکٹ کے بارے میں کو ئی ختمی فیصلہ نہیں لیا، تو عوام مڑواہ تحصیل مڑواہ سے لیکر ضلع ہیڈ کواٹر پیدل مارچ کر کے وقتی حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا