برسات پیش کررہی ہے محکمہ تعمیراتِ عامہ کارپورٹ کارڈ

0
0

کیرنی سڑک :محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی غفلت شعاریوں کی مِٹی بہہ گئی، نقاب اُتر گیا
تنویر چوہدری

پونچھ؍؍ محکمہ پی ایم جی ایس وائی ضلع پونچھ میں اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے اپنی ساکھ کھو چکا ہے۔ محکمہ کی جانب سے ہاتھ میں لئے گئے کام اس وقت خرد برد ہو چکے ہیں مگر ان پر محکمہ کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔ محکمہ کی لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت کیرنی قصبہ سڑک ہے جس پر ابھی کام ختم ہوئے چند ہی سال گزرے ہیں مگر سڑک جگہ جگہ سے پسیاں گر کر و بہہ کر مکمل طریقے سے ختم ہو چکی ہے۔ اس سلسلے میں علاقے کے مقامی لوگوں سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ ایکس ای این پی ایم جی ایس وائی پونچھ سے اس سڑک کو ٹھیک کرنے کے متعلق کئی بار بات کی گئی۔ مگر ان کا اس جانب توجہ نہ دینا ان کی نالائقی و بے حسی کا واضح ثبوت ہے ۔لوگوں نے بتایا کہ سڑک کی دیکھ ریکھ کے لیے تعینات جے ای موقع پر آتا ہے اور حالات کو دیکھ کر چلا جاتا ہے لیکن محکمہ سے شائد کام کرنے کی سفارش نہیں کرتا یا محکمہ کوئی توجہ نہیں دے رہا یہ بات عوام کی سمجھ سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ 05 کلو میٹر سڑک کا 2 کلو میٹر حصہ مکمل طور پر ٹوٹ گیا ہوا ہے۔ لوگوں نے الزام لگایا کہ اگر محکمہ اپنی سڑک کو ٹھیک نہیں کر سکتا تھا تو پہلے آکر ہماری زمینیں تباہ کیوں کی؟ عوام نے لیفٹیننٹ گورنر جموں کشمیر سے و ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ پونچھ میں خواب غفلت میں سوئے ہوئے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کو جگائیں اور انہیں احکامات دیں کہ اگر ایک بار سڑک بنائی گئی ہے تو اس کی مرمتی بھی کریں ناکہ اس کام کے مکمل تباہ ہو جانے کا انتظار کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا