نامبارک مہورت :رام مندرپروگرام ملتوی کیاجائے

0
0

امت شاہ دیگران کوروناپازیٹیو:سناتن ہندو مت کے عقائد کو نظر انداز کرنے کا نتیجہ:دگ وجے سنگھ
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ کانگریس کے جنرل سکریٹری اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ، کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا اور اتر پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر سوتنترا دیو سمیت بی جے پی کے دیگر رہنماؤں کو کوروناوائرس سے متاثر ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ‘اشبھ(نامبارک) مہورت میں وزیر اعظم نریندر مودی سے اجودھیا میں رام مندر کا بھومی پوجن پروگرام ملتوی کرنے کی ایک بار پھر اپیل کی ہے ۔مسٹر سنگھ نے پیر کے روز متعدد ٹویٹس کیں ،جن میں ‘اشبھ گھڑی’ میں رام مندر کے بھومی پوجن اور بی جے پی لیڈروں کو کورونا سے متاثر ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے اسے ملتوی کرنے کا ذکر کیا ہے ۔انہوں نے کہا ’’سناتن ہندو مت کے عقائد کو نظر انداز کرنے کا نتیجہ: 1- رام مندر کے تمام پجاری کورونا پازیٹو ، 2-اترپردیش کی وزیر کملا رانی ورون کی کورونا سے موت ،3- اترپردش بی جے پی صدر کورونا پازیٹو اسپتال میں،4- ملک کے وزیرداخلہ امت شاہ کورونا پازیٹواسپتال میں 5- مدھیہ پردیش کے بی جے پی کے وزیر اعلی اور بی جے پی کے ریاستی صدر کورونا پازٹیو ،اسپتال میں اور 6- کرناٹک کے بی جے پی کے وزیر اعلی کورونا مثبت اسپتال میں ‘‘۔انہوں نے مزید لکھا’’5 اگست کو بھگوان رام کے مندر شیلا نیاس اشبھ مہورت کے بارے میں تفصیل سے جگدگرو سوامی سووروپانند جی مہاراج نے متنبہ کیا تھا۔ مودی جی کی سہولت پر اشبھ مہورت نکالا گیا ، یعنی مودی جی ہزاروں برسوں سے ہندو مذہب کے رائج عقائد سے کہیں زیادہ بڑے ہیں !! کیا یہی ہندوتوا ہے ؟ ‘‘مسٹرسنگھ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ‘‘بھگوان رام کروڑوں ہندوؤں کے عقائدکا محور ہیں اور ہزاروں سال سے رائج ہمارے مذہب کے عقائد کے ساتھ کھلواڑ مت کیجئے ۔ میں ایک بار پھر مودی جی سے درخواست کرتا ہوں کہ 5 اگست کے اشبھ مہورت کو ملتوی کردیجئے ۔ سینکڑوں سال کی جدوجہد کے بعد بھگوان رام مندر کی تعمیر کاموقع ملا ہے ، اپنی ہٹ دھرمی سے اس میں پڑنے والی رکاوٹوں کو روکئے ’’۔رکن پارلیمنٹ نے دیگر ٹویٹس میں لکھا‘‘کیا ان حالات میں اتر پردیش کے وزیر اعلی اور ہندوستان کے وزیر اعظم کو قرنطینہ نہیں کیا جانا چاہئے ؟ کیا قرنطینہ میں جانے کی مجبوری صرف عام لوگوں کے لئے ہے ؟ وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ کیلئے نہیں؟ اور قرنطینہ کی مدت 14دن کی ہے ۔انہوں نے کہا ‘‘اب ایک اور سوال پیدا ہوتا ہے ۔ اترپردیش کے وزیر کی کورونا کی وجہ سے موت ہوگئی ۔ اتر پردیش کے بی جے پی صدر کورونا مثبت۔ ہندوستان کے وزیر داخلہ کورونا پازیٹو ہیں۔ مودی جی ، کیا آپ اشبھ مہورت میں بھگوان رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اور کتنے لوگوں کو اسپتال بھیجنا چاہتے ہیں؟ یوگی جی ، برائے کرم،آپ ہی مودی جی کو سمجھائیں۔ جب آپ وہاں موجود ہیں تو سناتن دھرم کی تمام حدود کو کیوں توڑا جارہا ہے ؟ اور آپ کی کیا مجبوری ہے کہ آپ یہ سب ہونے دے رہے ہیں؟ ’

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا