امر سنگھ کی آخری رسومات ادا کی گئیں

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍راجیہ سبھا رکن اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے جنرل سکریٹری امر سنگھ کی پیر کو چھترپور شمشان گھاٹ پر آخری رسومات ادا کی گئیں۔ مسٹر سنگھ کی دونوں بیٹییوں دِرِشٹی اور دِشا نے پنڈدان کی رسم کرکے آگ دی۔ طویل علالت کے بعد یکم اگست 2020کو 64برس کی عمر میں امر سنگھ کی موت ہو گئی تھی۔ ان کا کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوا تھا۔ اتوار کو ان کی لاش چارٹیڈ طیارے سے سنگاپور سے دہلی لائی گئی تھی۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے چھترپور واقع امر سنگھ کے گھر جا کر ان کی لاش پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے راجیہ سبھا رکن جیوتی رادتیہ سندھیا، فلم اداکار، سیاسی رہنما جیا پردہ نے بھی مسٹر سنگھ کے گھر جا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ محترمہ جیا پردہ شمشان گھاٹ پر بھی موجود تھیں۔ کئی دیگر رہنماؤں نے گذشتہ روز اور آج امر سنگھ کی رہائش گاہ پر جا کر آخری دیدار کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔ عالمی وبا کووِڈ۔19 پروٹوکال کی وجہ سے امر سنگھ کی آخری رسومات میں بہت کم افراد موجود تھے ۔ ان کی دونوں بیٹیوں نے جیسے اپنے والد کی لاش کو آگ دی تو شمشان گھاٹ پر ماحول جذباتی ہو گیا اور وہاں موجود تمام لوگوں کی آنکھیں نم ہو گئیں اور انہوں نے آنکھوں سے ہندوستانی سیاست کے بڑے رہنماؤں میں شمار امر سنگھ کو الوداع کہا۔ آخری رسومات کے وقت امر سنگھ کی بیوی پنکجا بھی موجود تھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا