ایم ایل اے منگیتا دیوی نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی

0
0

محمد طالب حسین آزاد

سیتامڑھی //سیتامڑھی ضلع کے رونی سید پور اسمبلی حلقہ کی راجد ایم ایل اے محترمہ منگیتا دیوی نے آج اپنے اسمبلی حلقہ کے سبھی پنچایتوں میں سیلاب متاثرین کے درمیان پہنچ کر ان سے ملاقات کر ان کے حالات سے واقفیت حاصل کی اور انہیں ڈھارس بندھائی ساتھ ہی ساتھ انہوں نے عید الاضحٰی تہوار کے موقع سے پورے رونی سید پور اسمبلی حلقہ کے مسلمان بھائیوں سے ملاقات کر انہیں عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد و نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے انکی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور انہوں نے کہا کہ رونی سید پور اسمبلی حلقہ کی سبھی 33پنچایتوں اور نانپور بلاک کے سبھی پنچایتوں اور سبھی گاؤں میں سیلاب متاثرین کے درمیان راحتی اشیاء تقسیم کر انے کی مانگ وزیر اعلی نتیش کمار اور سیتامڑھی ضلع کلکٹر محترمہ ابھیلاشا کماری شرما سے لیٹر لکھ کر جنگی سطح پر کرانے کی مانگ کی ہے اس موقع پر محترمہ منگیتا دیوی کے ساتھ ان کے نمائندہ بھارت بھوشن کمار عرف گڈو بابو ارون کمار اوما کمار محمد جوہی بابو اور راجد کے کئی کارکنان وغیرہ موجود تھے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا