نئی دہلی،2 اگست(یواین آئی)سوشل میڈیا میں مشہور فیس بک نے کہا ہے کہ جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری اور واٹس ایپ کی حصہ داری ہندوستان میں لاکھوں کرانہ اسٹور اور چھوٹے کاروباریوں کو کاروبار کرنے میں مدد کرے گی اور اگر واٹس ایپ اور جیو مارٹ کا ماڈل کارگر رہا تو اسے پوری دنیا میں آزمایا جائے گا۔
مکیش امبانی کے جیو مارٹ کے لانچ کے بعد اس کی شہرت دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور اس کا ثبوت چند ہفتوں کے اندر ہی اس پر ایک دن میں چار لاکھ سے زیادہ آرڈر بک ہونا ہے۔
فیس بک کے سی ای او زکربرگ نے جمعرات کو اپنے شیئرہولڈروں سے جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جیو اور واٹس ایپ کی حصہ داری ،ہندوستان میں ہزاروں کرانہ دکانوں اور چھوٹے کاروباریوں کو کاروبار کرنے میں مدد کرے گی اور اگر یہ ماڈل کارگر رہا توہم اسے دنیا بھر میں آزمائیں گے۔