منیجمنٹ کی طرف سے ایتوار کی تنخواہ روکنا انتہائی تشویشناک

0
0

شتواڑ میںاین ایچ پی سی کے خلاف ورکرز یونین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری۔
عمران شاہ
کشتواڑ // ضلع کشتواڑ کے تحت این ایچ پی سے کے خلاف کنسٹریکشن ورکرز لیبر یونین کا احتجاج مسلسل دوسرے روز بھی احتجاج جاری رہا۔ جبکہ یہ احتجاج سوشیل شرما کی قیادت میں سی آئی ٹی یو کے بنیر تلے آج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ اس دوران سی آئی ٹی یو سنیئر لیڈر و کنسٹریکشن ورکرز لیبر یونین کے جرنل سکریٹری سوشیل شرما نے ورکران سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مزدوروں کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے، بصورت دیگر زبردست احتجاجی مظاہرے شروع کئے جائیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ منیجمنٹ کی جانب سے ایتوار کی تنخواہ کاٹنے کے متعلق فیصلہ انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے ریاستی و مرکزی حکومت سے فوری طور پر مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوے کہا کہ منیجمنٹ کو روکا جائے تاکہ مزدوروں کے ساتھ انصاف ہوسکے۔ ہم پرامن طریقے سے اپنی بات رکھنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور منیجمنٹ پرامن طور پر ہمارے مسائل و مطالبات کو حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ احتجاج چھوٹے پیمانے کا احتجاج ہے اگر منیجمنٹ نے فیصلہ واپس نہ لیا تو زوردار مہم چلائی جائی گی، اوڑی کی طرز پر تنخواہ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تن دہی سے اپنے کام سرانجام رہے ہیں مگر نہ جانے کیوں مزدوروں کو ستایا جارہا ہے ۔کیا ہم آزاد ہندوستان کے باشندے نہیں؟ کیا ہم کو اس ملک کے اندر اپنی آواز اٹھانے کا حق نہیں؟ ہمارا مطالبہ انسانی بنیادوں پر ہمارے مسائل کا حل ہے ۔میٹنگ میں تنویر احمد نقیب، اشرف احمد شیخ، سریش کمار، ماجد راہی، شاد، دلیپ سین، خالد حسین، فروز چند نے بھی خطاب کیا اور مسائل کا فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا