ڈومیسائل سرٹیفکیٹ:دفاتر میں بھیڑ ہی بھیڑ؟

0
0

ڈومیسائل سرٹیفکیٹ بنانے کیلئے یو ٹی حکومت نوجوانوں کو کرونا وباء میں جانے کیلئے مجبور کر رہی ہے۔ان دنوں جموں وکشمیر یو ٹی میں جہاں کرونا وائرس نے قہر ستانیاں بھرپا کر رکھی ہیں وہیں جموں وکشمیر کی عوام ڈومیسائل سرٹیفکیٹ بنانے کیلئے تحصیل دفاتر اور دیگر دفاتر کے چکر بھی کاٹ رہی ہے کہ کسی طرح ایک بار ڈومیسائل سرٹیفکیٹ بن جائے ۔لیکن ان مشکل حالات میں گھر سے باہر نکلنا کسی خطرے سے خالی نہیں کیونکہ جموں وکشمیر میں ہر آئے روز کرونا مثبت معاملات بڑھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔وہیں درجہ چہارم اور پنچائت اکائونٹ اسسٹنٹ کی اسامیوں کیلئے فارم بھرے جا رہے ہیں جس کیلئے ڈومیسائل بنانے کیلئے نوجوان طبقہ بے حد پریشان ہے اور ان مشکل اوقات میں گھر سے باہر نکلنے پر مجبور ہے ۔اس سلسلے میں نیشنل سیکولر فورم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وباء تیزی سے پھیل رہی ہے اور نوجوان ڈومیسائل سند کیلئے تحصیل دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیںاور نوجوانوں کو کرونا وباء میں دھکیلا جا رہا ہے جبکہزمینی سطح پر صورتحال نازک بنی ہوئی ہے ۔کئی مقامات پر ڈومیسائل سند آن لائی بھی جاری کی جا رہی ہیں کہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن اکثر مقامات پر عوام کو خود دفاتر کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں ۔اگر آن لائین طریقہ کار سے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ مل سکتی ہے تو نوجوانوں کو دفاتر کے چکر کیوں کاٹنے پڑ رہے جبکہ انتظامیہ دوسری جانب سماجی دوری اور احتیاطی تدابیر کیلئے بارہا اپیلیں بھی کر رہی ہے لیکن دفاتر میں نہ سماجی دوری اور نہ ہی احتیاطی تدابیر لازمی بنائی جا سکتی ہیں کیونکہ ان میں بھیڑ ہی بھیڑدیکھنے کو مل رہی ہے ۔ٹھاٹھری ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے لیفٹیننٹ گورنر کے نام ایک یاداشت میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ بنانے اور تقسیم کرنے کے سلسلے میں پنچائتی نمائندگان کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔فرنٹ کا کہنا ہے کہ تحصیل کاستی گڑھ اور تحصیل چھاترو کی عوام کو آن لائین ڈومیسائل اسناد جاری کی جارہی ہیں اور دیگر علاقہ جات کی عوام کو ڈومیسائل اسناد آن لائین کیوں نہیںجاری کی جارہی ہیں۔اگر جموں وکشمیر میں ٹوجی انٹرنیٹ خدمات پر اساتذہ کو آن لائین تعلیم کے احکامات صادر کئے جا سکتے ہیں تو کرونا سے بچنے کیلئے آن لائین اسناد کیوں نہیں جا ری کی جا رہی ہیں ۔انتظامیہ کو چاہئے کہ عوام کو ان مشکل حالات میں گھر سے باہر نکلنے پر مجبور نہ کیا جائے اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹ بنانے کیلئے طریقہ کار آسان اور آن لائین بنایا جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا