اسرائیلی جراثیم کش ’سی پی ڈی الکو اسٹیریلی‘ہندوستانی بازار میں

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍اسرائیلی کمپنی نے کورونا وائرس کے انفیکشن کے تناظر میں ہندوستانی بازاروں میں جراثیم کُش ‘سی پی ڈی الکو اسٹیریلی’ کی شروعات کی ہے جو اسکولوں ، اخبارات ، پبلک ٹرانسپورٹ ، عوامی مقامات ، کام کی جگہ اور گھروں کے تحفظ کے لئے مفید ہے ۔ کمپنی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حل نینو زیڈ کوٹنگ سے تیار کیا گیا ہے ۔ سی پی ڈی الکو اسٹیریلی برطانوی اور یورپی معیار کے ساتھ ساتھ امریکی ، اسرائیلی اور ہندوستانی معیار کے مطابق ہے ۔خوراک اور طبی صنعتوں میں تاثیر کے لئے سی پی ڈی نینو ٹکنالوجی کی توثیق اور جانچ کی گئی ہے اور اس سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لئے اعلی خطرے والے سمجھے جانے والے اسپتالوں ، تھیٹروں ، جِموں ، ہوٹلوں ، ریستورانوں کی حفاظت ہوگی۔سی پی ڈی انڈیا کے ڈائریکٹر آشیش دیو کپور نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف اس مسلسل تحفظ کو حاصل کرنے کی اپیل کرتی ہے ۔ کین سے کسی بھی سطح پر اسپرے کریں ، کورئیر ڈلیوری باکس ، ڈورنوبس ، کار کے دروازوں ، لفٹ بٹنوں اور کلاس نینو میں 12 گھنٹے وائرس سے بچاتا ہے ۔ اس وبا کا اثر لمبوے وقت تک رہے گا اور اس عمل کو روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے کے لئے متعلقہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شراب پر مبنی روایتی مصنوعات سے کہیں زیادہ سطحوں کی صفائی کی ضمانت دینے لئے یہ ایک بہت زیادہ مؤثر اور فیصلہ کن طریقہ ہے جو جلد از جلد جراثیم کش سرگرمی کو ختم کرتا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا