اجودھیامیں رام مندر

0
0

رام کے ساتھی سیتا جی کا مجسمہ لگایاجائے:ڈاکٹرکرن سنگھ
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍کانگریس کے سینئر لیڈر اور مشہور اسکالر کرن سنگھ نے کہا ہے کہ سیتاجی کے بغیر بھگوان رام کی پوجا ادھوری رہ جاتی ہے۔ اس لئے اجودھیا میں شری رام کے ساتھ ہی سیتا جی کا مسجمہ لگایا جانا چاہئے ۔مسٹر سنگھ نے منگل کو ایک بیان جاری کر کے کہا کہ پانچ اگست کو اجودھیا میں شاندار رام مندر بنانے کے لئے سنگ بنیاد رکھا جانے والا ہے۔ اس لئے انہوں نے کچھ مشورے دئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مندر میں اہم مجسمہ شری رام اور سیتا جی کا ہونا چاہئے ۔اکیلے شری رام کی پوجا ادھوری رہ جاتی ہے اور اجودھیا میں سیتا جی کے ساتھ جتنی نا انصافی ہوئی ہے کیا پھر سے ان کو ونواس دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس مندر میں ایک خوبصورت اور شاندار شیو لنگ کا قیام بھی ہونا چاہئے ۔یہ سبھی جانتے ہیں کہ شری رام نے لنکا پر چڑھائی سے پہلے اور فتح پانے کے بعد شیو جی کی پوجا کی تھی۔رامیشورم میں واقع شاندار شیو جی کا مندر اسی سچ کا ثبوت ہے ۔مسٹر سنگھ نے کہا‘‘میں رگھوونشی ہوں اور شری رام کل دیوتا ہیں اور میرے آب اجداد نے جموں میں زبردست شری رگھوناتھ مندر بنا رکھا ہے ۔جہاں تک بھکتی کا سوال ہے ،تو میں انہی کی بھکتی کرتا ہوں جن کی شری رام نے خود پوجا کی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا