کورونا لاک ڈاؤن سے قربانی کے لئے مال مویشی بیچنے والوں کا حال بے حال

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍کورونا وبا سے جہاں جملہ شعبہ ہائے حیات سے وابستہ لوگ پریشان ہیں وہیں عید الضحیٰ کے پیش نظر قربانی کے لئے مال مویشی بیچنے والے گجر بکروالوں کا حال بھی بے حد خراب ہے۔ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کا مال ایسے ہی پڑا ہے کیونکہ لوگ اس کو خریدنے کے لئے نہیں آتے ہیں۔بتادیں کہ عید قربان سے قبل گجر بکروال وادی کے گوشہ وکنار بالخصوص سری نگر میں واقع مرکزی عید گاہ میں اپنے مال مویشیوں کے جھنڈ کے ساتھ ڈیرہ زن ہوجاتے ہیں اور ان کے پاس خریداروں کی بھیڑ لگا کرتی تھی۔عید گاہ سری نگر میں مویشیوں کے ایک جھنڈ کے مالک نے میڈیا کو بتایا کہ امسال ہم بہت ہی پریشان ہیں کیونکہ کوئی مال خریدنے کے لئے آتا ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا: ‘لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ مال خریدتے ہی نہیں ہیں، مویشی بھی بھوکے مرر ہے ہیں، ہمیں یہاں بیٹھنے کے لئے بھی جگہ نہیں مل رہی ہے، پانچ دنوں سے یہاں بیٹھا ہوں ابھی تک کوئی بھی خریدار نہیں آیا’۔موصوف نے کہا کہ ہم بہت ہی مصیبت میں ہیں کوئی ہمارا پرسان حال نہیں ہے۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے مفتی اعظم ناصر الاسلام نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قربانی کا کوئی نعم البدل نہیں ہے تاہم امسال کورونا وبا کے پیش نظر انتظامیہ کی طرف سے جاری گائیڈ لائنز پر عمل کرنا لازمی ہے تاکہ وبا بھی نہ پھیل سکے اور یہ فریضہ بھی بحسن وخوبی انجام دیا جاسکے۔قابل ذکر ہے کہ وادی میں کورونا سے متعلق متاثرین اور متوفین کی تعداد میں درج ہورہے اضافے کے پیش نظر انتظامیہ نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کیا ہے تاہم عید کے پیش نظر اس میں 28 سے 30 جولائی تک نرمی لانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا