نئی دہلی 28 جولائی (یواین آئی)کانگریس نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت چینی فوج اور وہاں کی حکومت کو کنٹرول میں کام کرنے والی کمپنی کو جموں کشمیر میں بجلی کے اسمارٹ میٹر لگانے کا کام دے رہی ہے اور اس کا یہ قدم قومی سلامتی کے لیے خطرناک ہے کانگریس ترجمان پون کھیڑا نےمنگل کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے چین کی کمپنی کو پچھلے دروازہ سے جموں کشمیر جیسی حساس ریاست میں بجلی کے اسمارٹ میٹر لگانے کا کام دیا ہے۔یہ کمپنی چینی حکومت اور وہاں کی فوج کے براہ راست کنٹرول میں کام کرتی ہے اور عالمی بینک نے بھی اس کمپنی پر بدعنوانی کا الزام عائد کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اسی کی وجہ سےچین کی یہ کمپنی پاکستان کے ساتھ تعلقات کے سبب بھی خوب چرچا میں رہی ہے اور وہاں کے اس وقت کے وزیراعظم کو اس کمپنی سے تعلقات ہونے کی وجہ سے جیل بھی جانا پڑا تھا۔اسی کمپنی کو جموں کشمیر میں دولاکھ اسمارٹ میٹر لگانے کا ٹھیکہ ملا ہے۔