ٹول پلازوں کاسیلاب ،ایک ہواکٹھوعہ!

0
0

آل پارٹی اجلاس میں کمیٹی تشکیل ،عوام مخالف حکومتی اقدامات کیخلاف جدوجہدچھیڑنے کااعلان
حافظ قریشی

کٹھوعہ ؍؍ لکھن پور ٹول پلازہ قائم کرنے کے بعد پورے جموں صوبے میں ہر ایک کی زباں پر ایک ہی سوال ہے کہ ٹول پرٹول کیوں جموں صوبے میں قائم کیے جا رہے ہیں اور لکھن پور ٹول پلازہ قائم کرنے کے بعد اسکے خلاف کانگریس سمیت دیگر پارٹیوں نے بھی احتجاجی مظاہرے کئے ۔مرکزی حکومت کیخلاف نعرے بازی کیساتھ ساتھ الزامات بھی لگائے کہ جموں میں لوگوں کے ساتھ بھید بھاؤ کیا جارہا ہے اور مودی حکومت نے یہاں کہ لوگوں کو اچھے دنوں کے خواب دکھاکر لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے ۔تاہم آج کٹھوعہ میں آل پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں سنی شرما کو کمیٹی کے صدر کے طور پر نامزد کیا گیا۔ اس اجلاس میںتمام پارٹی کے اعلیٰ لیڈران کی شمولیت رہی، جس میں کانگریس لیڈر پانکج ڈوگرہ، نردوش شرمہ، کلبیر پٹھانیا ، پی ڈی پی پارٹی کے روبن شرما، بی ایس پی کے جگبیر سنگھ و دیگر آل پارٹی کے کارکنان موجود تھے کمیٹی کے نامزد کیے گئے ۔سنی شرما نے کہا کہ ٹول پلازہ کو بند کرنے کیلئے یہ کمیٹی جدو جہد کرے گی جو یہاں کے لوگوں کیلئے آنے والے دنوں میں مصیبت کا باعث بنے گا۔ جسکے خلاف پورے کٹھوعہ کے لوگوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا