اگر تنخواہیں نہ دی گئیں تو عید کے دن احتجاج کریں گے

0
0

پالیسی کا اعلان نہ کیا گیا تو ڈویلی ویجرس یوم سیاہ بھی منائیں گے :تنویر حسین
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر کیجول لیبرس یونائٹڈ فرنٹ کے صدر تنویر حسین نے اپنے ایک بیان میں انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر پالیسی کا اعلان نہ کیا گیا تو ڈویلی ویجرس عید الاضحی کے دن یوم سیاہ منائیں گے۔انہوںنے مزید کہا کہ ڈیلی ویجرس پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔موصوف نے کہاکہ ملازمین کی تنخواہیں ایک عرصہ سے باقی ہیں اور ملک میں پانچ مراحل میں لاک ڈائون جیسی صورتحال میں ان ملازمین کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اب کئی علاقہ جات میں لاک ڈائون جیسی صورتحال بن رہی ہے جہاں ملازمین تنخواہوں کے بغیر ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں تنخواہ دی جائے اور ان کی مستقلی کیلئے ایک جامع پالیسی مرتب کی جائے تاکہ ان کے بھی اچھے دن آئیں ۔تنویر حسین نے مزید کہا کہ اگر عید سے قبل تنخواہیں واگزار نہ کی گئیں تو عید کے دن بڑے پیمانے پر ملازمین احتجاج کریں گے ۔انہوںنے کہا کہ ملازمین اپنے فرئض خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں مگر حکومت کا غیر جانبدارانہ رویہ تشویش کن ہے ۔موصوف نے یو ٹی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی تنخواہیں واگزار کی جائیں اور ان کی مستقلی کیلئے ٹھوس پالیس مرتب کی جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا