رام بن کا ایک پرائمری اسکول : 200طلاب زیر تعلیم صرف چار اساتذہ

0
0

 طلاب کا مستقبل داﺅ پر ، محکمہ تعلیم کی خاموشی تشویشناک
ندیم اقبال کٹوچ
رام بن //تعلیمی نظامی بہتر نہ ہونے کی وجہ سے کئی اسکولوں میں عملہ کی کمی پائی جا رہی ہے, جہاں لوگ اپنی فریاد لے کر اعلیٰ ح±کام تک پہنچے ،لیکن ان پر کسی بھی قسم کا ردعمل دیکھنے کو نہ مِلا اور حالات جوں کے توں ہیں، جس وجہ سے بچوں کو مسلسل مشکلات سے گزرنا پڑرہا ہے اور محکمہ کی ناقص کارکرگی نے اِن اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے ۔لیکن انتظامیہ کو اس بالکل بھی پراوہ نہیں ایسے ہی حالات اپر پرائمری اسکول کوٹ سمبڑ کے ہیں جہاں 200کے قریب بچے زیر تعلیم ہیں اور اس اسکول میں 4 اساتذہ کو تعینات کیا گیا ہے جوکہ درس و تدرس کیلئے ناکافی ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ اسکول اکثر بند ہی رہتا ہے جس مخالف لوگوں نے احتجاج کیا اور محکمہ کے اعلیٰ ح±کام کیخلاف نعرے بلند کئے ۔لوگوں کا کہنا تھا کہ اسکول کے بند رہنے سے ہمارے بچوں کے مستقبل کو خطرہ لاحق ہے ان کا کہنا تھا اگر چہ ہم نے اس سلسلہ میں محکمہ کے اعلیٰ آفیسران سے کئی بار شکایات بھی کی لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے متعد بار ضلع ترقیاتی کمشنر کی نوٹس میں لایا، لیکن اس میں کسی قسم کا س±دھار دیکھنے کو نہ مِلااور حالات جوں کے توں ہیں اگرچہ اسکول میں 4 اساتذہ تعینات ہیں جن میں ایک گزشتہ آٹھ ماہ سے غائب ہیں دوسرے تین دو ماہ سے غائب تیسرے پانچ سال سے دِکھے ہی نہیں جبکہ چوتھے استاد ہفتے میں ایک آدھ بار اسکول کھولتے ہیں ۔علاقہ کے سابقہ سرپنچ کا کہنا تھا کہ یہ بات ہماری سمجھ سے باہر ہے کہ اکثر اعلیٰ ح±کام خاموش کیوں ہے جب ہم نے اس متعلق زونل ایجوکیشن آفیسر رام بن سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ اسکول میں تعینات 4اساتذہ میں ایک گزشتہ آٹھ ماہ سے بیمار ہیں اسکول میں تعینات انی دیوی کیجول لیو پر ہیں بلال سوہل ڈائٹ بانہال میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ،اور اور اسکول انچارج محبوب سہل اسکول میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں عملہ کی کمی ضرور ہے، جس میں س±دھار لانے کی کوشیش کی جائے گی۔ اور درس میں بہتری لانے کے اقدامات کئے جائیں گئے۔ جبکہ لوگوں نے سرکار سے مانگ کی ہے کہ اس اسکول میں عملہ کی کمی کو جلد پورا کیا جائے تاکہ ہمارے بچوں کا مستقبل روشن ہو سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا