یواین آئی
سری نگر؍؍وسطی ضلع بڈگام کے نصراللہ پورہ میں پولیس نے شبانہ چھاپوں کے دوران کم سے کم پانچ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ نصراللہ پورہ میں پولیس نے شبانہ چھاپوں کے دوران پانچ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔دریں اثنا مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ پولیس نے چھاپوں کے دوران گھروں میں گھس کر املاک کی توڑ پھوڑ کی اور کئی نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔دریں اثنا ایک مقامی نیوز پورٹل کے مطابق ایس ایس پی بڈگام امود ناگپور نے پانچ نوجوانوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے لوگوں کی طرف سے عائد توڑ پھوڑ کے الزامات کو رد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کو سنگ باری کے واقعات میں ملوث ہونے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ نصراللہ پورہ میں سال رواں کے اوائل میں پولیس اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپ میں ایک پولیس افسر شدید زخمی ہوئے تھے۔