چیف پوسٹ ماسٹر جنرل جموں وکشمیر لیفٹیننٹ گورنر سے ملے

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍چیف پوسٹ ماسٹر جنرل جموںوکشمیر آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرمرمو سے ملے ۔چیف پوسٹ ماسٹر جنرل نے لیفٹیننٹ گورنر کو یوٹی میں محکمہ ڈاک کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی اور کسی تاخیر کے بغیر ڈاک نظام میں بہتر ی لانے کے لئے اُٹھائے جارہے اِقدامات کے بارے میں بھی اُن کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔دونوں شخصیات نے اِنڈین پوسٹل بینک کے تحت فراہم کی جارہی خدمات کے بارے میں بھی بات چیت کی۔لیفٹیننٹ گونرر نے جموںوکشمیر میں ڈاک سروس بہتر بنانے کے لئے لازمی اِقدامات اُٹھانے کی ضرورت پر زوردیابالخصو ص دُور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں لوگوں کو یہ خدمت بہتر طور میسر رکھنے کے لئے کہا۔چیف پوسٹ ماسٹر جنرل کو دُور دراز علاقوں جہاں پوسٹل نیٹ ورک دستیاب ہے میں بینکنگ سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کے لئے کہا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا