مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے سڑک کامطالبہ کیا
اعجاز کوہلی
مینڈھر؍؍ضلع پونچھ کی تین تحصیلوں کے درمیان علاقہ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے جہاں پر کئی یادگار مقامات ہیں جس میں سب سے مشہور زیارت ڈھنہ شاہستار یہاں کے خوبصورت مقامات کو دیکھنے مختلف علاقوں سے لوگ آتے ہیں، یہاں کی آب وہوا تازہ اور دل کو تازگی دینے والی ہے۔ لیکن اس خوبصورتی کو دیکھنے میں دشواری یہ ہے کہ زیارت شاہ ستار پر سڑک جیسی سہولت موجود نہیں جسکی وجہ سے مقامی لوگوں و دور سے آنے والے سیاحوں کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ مقامی نوجوان سلطان نے کہا کہ ہم ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یہاں سڑک کا کام شروع کیا جائے سلطان نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ نے اس سڑک کا ٹینڈر لگایا پھر نہ جانے کن وجوہات کی بنا پر سڑک کا کام شروع نہیں ہو سکا انہوں نے کہا کہ اگر اس سڑک کہ نام پر فنڈز موجود ہیں تو پھر ضلع انتظامیہ جلد سے جلد اس سڑک کا کام شروع کریں تاکہ یہاں بسے لوگوں کو سہولیات میسر ہوں۔