’تمام اہل اجزا کے لئے50فیصد سبسڈی فراہم کی جائے گی‘

0
0

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر میں کیٹل فیڈ پروسسنگ یونٹوں کے قیام اور فوڈر ڈیولپمنٹ کی جامع پالیسی اور رہنما خطوط جاری کئے
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر گریش چندرمرمو نے آج جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں کیٹل فیڈ پروسسنگ یونٹوں اور فوڈر ڈیولپمنٹ کے قیام کے لئے جامع پالیسی اور رہنما خطوط جاری کئے ۔رہنما خطوط کے تحت کیٹل فیڈ پروسسنگ یونٹوں قیام اور فوڈر ڈیولپمنٹ کے لئے فراہم کئے جانے والے مراعات اور سبسڈی کے بارے میں تفصیل دی گئی ہے ۔پشو و بھیڑ پالن کو یہ جامع پالیسی مرتب کرنے کے لئے سراہتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے ایک فعال کیٹل فیڈ پروسسنگ یونٹ اور فوڈر ڈیولپمنٹ انڈسٹری کی ضرورت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک فعال ڈیری اور ڈیری مصنوعات پر مبنی صنعت کی بنیادی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سکیم کے تحت دستیاب مراعات اور سبسڈی کئی سرمایہ کاروں کو یوٹی میں کیٹل فیڈ پروسسنگ یونٹوں کے قیام کے لئے راغب کرے گی۔سکیم کی تفصیل دیتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری پشو و بھیڑ پالن نے کہا کہ تجارتی سطح کے کیٹل فیڈ پلانٹ ، چھوٹے پیمانے کیٹل فیڈ پلانٹ سلیج میکنگ یونٹ ، فوڈر بلاک میکنگ یونٹ ، فیڈبلاک میکنگ یونٹ ، ڈیری کسانوں کے لئے چھوٹے ٹریکٹر ، چارہ کاٹنے کی مشینوں کے علاوہ یونٹوں کے بورویل کے قیام کے لئے مراعات اور سبسڈی فراہم کی جائیںگی۔تمام اہل اجزا کے لئے50فیصد سبسڈی فراہم کی جائے گی تاہم اس کے لئے مختلف مدوں کے تحت ایک مخصوص حد مقرر کی گئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ کوئی بھی فرد یا افراد ڈیری سے وابستہ کسان مِلک پروسسنگ یونٹ ہولڈر، ملک فیڈریشن ، سیلف ہیلپ گروپ ، ڈیری کوآپریٹیوسوسائٹیاں اور فارمرس پروڈیوسر سآرگنائزیشنزاس سکیم سے استفادہ کرسکتے ہیں تاہم درجہ فہرست ذاتوں و قبائل سے وابستہ کم از کم 20فیصد اور10 فیصد خواتین مستحقین کو سکیم کے دائرے میں لائے جانے کے لئے اِقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔مستحقین اپنی پسند کے آلات کسی بھی رجسٹرڈ کمپنی یا ڈیلر سے جموں وکشمیر یا بیرو ن یوٹی خرید سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ لازمی دستاویزات پیش کرنے کے 30دِن کے اندر مراعات فراہم کئے جائیں گے اور سبسڈی ڈی بی ٹی طریقۂ کار کے تحت واگزار کی جائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا