قاتلوں کو پھانسی کے مطالبہ کو لیکر ضلع کمشنر کو یاداشت پیش کیا ۔
ونے شرما
ادھمپور// آصفہ کے قاتلوں کو پھانسی کی سزا ملے جس کو لے کر آج لوک جن شکتی پارٹی اور طالبہ تنظیموں کی طرف سے شہر کے مختلف مقامات پر احتجاج کئے گئے اور اس سلسلہ میں آصفہ کے قاتلوں کو پھانسی کی سزا دلوانے کی وکالت کرتے ہوئے مظاہرین کی جانب سے ضلع ترقیاتی کمشنر کو ایک میمو رنڈم سونپا گیا ۔ وہیں آصفہ قتل معاملے کو لے کر آج لوک جن شکتی پارٹی کے لیڈر کی صدارت میں پارٹی کارکنان کے ساتھ سختی سے احتجاج کیا۔و ہیں طالب علم تنظیم کی طرف سے بھی شہر کے مختلف چیک چوراہوں پر احتجاج کیا گیا قاتلوں کو پھانسی کی سزا ملے اور سی بی آئی جانچ کے مطالبات بھی کئے گئے ۔اورضلع کمشنر کو آصفہ کے اہل خانہ کو انصاف کیلئے مطالبات کی کا میمو رینڈم بھی سونپا گیا ۔