سرینگر میں پلازمہ سکریننگ کیمپ کا انعقاد

0
0

درجنوں افراد نے سکریننگ کرائی،پلازمہ بینک قائم کیا جائے گا
یو این آئی

سرینگر؍؍ جموں و کشمیر پولیس اور محکمہ ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن کی طرف سے بدھ کے روز یہاں گپکار میں واقع کشمیر نرسنگ ہوم کے صحن میں ایک پلازمہ سکریننگ کیمپ منعقد کیا گیا جس میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے درجنوں لوگوں نے رضاکارانہ طور پر پلازمہ عطیہ کرنے کے لئے سکریننگ کرائی۔اس کیمپ کا افتتاح جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کیا۔ اس موقع پر سکریننگ کرانے والوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت سامنے آکر دوسروں کی جانیں بچانے کے لئے اپنا رول ادا کرنا چاہئے۔ایک ڈاکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ بدھ کے روز قریب پچاس عام شہریوں اور پولیس کے قریب تیس اہلکاروں نے پلازمہ عطیہ کرنے کے لئے سکریننگ کرائی۔انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا جن کا سکریننگ کے ٹیسٹ ٹھیک آئیں گے ان کا پلازمہ حاصل کر کے ایک پلازمہ بینک قائم کیا جائے گا تاکہ ضرورت مند مریضوں کو وہ دیا جاسکے اور ان کی جانیں بچائی جاسکیں۔سری نگر سے تعلق رکھنے والے جاوید راتھر نامی ایک شہری، جو کورونا سے صحتیاب ہوچکے تھے، نے میڈیا کو بتایا: ‘میں انسانی بنیادوں پر اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کے لئے تیار ہوں، ہمیں اس وقت آگے آنا چاہئے اور دوسروں کی جانیں بچانی چاہئیں’۔انہوں نے کہا کہ پلازمہ عطیہ کرنے میں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔مشتاق بشیر نامی ایک شہری نے بتایا کہ میں پلازمہ عطیہ کروں گا اور دوسرے لوگوں سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی ایسا کریں۔دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پلازمہ عطیہ کرنے والوں کا تشکر ادا کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘بہت خوب، میں ان تمام لوگوں کا مشکور ہوں جو آج پلازمہ عطیہ کرنے کے لئے آگے آئے’۔کشمیر پولیس زون نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر کہا: ‘جموں وکشمیر کے ڈی جی پی شری دلباغ سنگھ نے جموں و کشمیر پولیس اور محکمہ ہیلتھ اور میڈیکل ایجوکیشن کی طرف سے کشمیر نرسنگ ہوم سری نگر میں منعقدہ پلازمہ سکریننگ کیمپ کا افتتاح کیا۔ جو پولیس اہلکار کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں وہ رضاکارانہ طور پر اپنا پلازمہ عطیہ کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا