صحافی وکرم جوشی کی گولی لگنے سے موت

0
0

غازی آباد ، 22 جولائی (یو این آئی) غازی آباد کے علاقے وجئے نگر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے صحافی وکرم جوشی کی بدھ کے روز علی الصبح اسپتال میں علاج دوران موت ہوگئی۔
وکرم جوشی کو پیر کو وجئے نگر علاقے میں شرپسندوں نے گولی مار کر زخمی کردیا۔ انہیں غازی آباد کے نہرو نگر کے یشودہ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں آج ان کی موت ہوگئی۔
انہوں نے بھتیجی سے بدتمیزی کرنے والے ایک نوجوان کی پولیس سے شکایت کی تھی۔ جس وقت وکرم جوشی کو گولی ماری گئی ، اس وقت وہ اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ موٹر سائیل پر کہیں جارہے تھے۔ فائرنگ کا سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔
پولیس نے اس معاملے میں نو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ شکایت کے بعد کارروائی نہ کرنے پر چوکی انچارج کو معطل کردیا گیا ہے ، اور پورے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا