راجوری میں ایل او سی پر دھماکے میں دو فوجی زخمی

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر منگل کی صبح ایک باردوی سرنگ دھماکے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نوشہرہ سیکٹر کے کلال علاقے میں ایل او سی پر منگل کی صبح قریب آٹھ بجے ایک بارودی سرنگ دھماکے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔انہوں نے زخمیوں کی شناخت انجینئرنگ ونگ سے وابستہ سپاہی ایس کے منظور الرحمان اور 24 ایم ایل آئی سے وابستہ سپاہی اودھے پرشاد راجندرا کے بطور کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ منظور الرحمان کو علاج و معالجے کے لئے اودھم پور ہسپتال جبکہ راجندرا کو فوجی ہسپتال راجوری بذریعہ جہاز منتقل کیا گیا ہے۔قبل ازیں ایل او سی کے اسی علاقے میں گذشتہ ہفتے بارودی سرنگ دھماکے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا