راجناتھ کی آخری رسومات میں شرکت،کووند، وینکیا، مودی سمیت متعدد لیڈروں نے اپنے رنج وغم کا اظہارکیا
لازوال ڈیسک
لکھنؤ؍؍مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کا منگل کی صبح یہاں انتقال ہوگیا۔ وہ 85 سال کے تھے۔اتر پردیش حکومت میں وزیر او ان کے بیٹے آشوتوش ٹنڈن نے ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا- ‘‘بابو جی نہیں رہے ’’۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق رہنما لال جی ٹنڈن گذشتہ کئی دنوں سے علیل تھے اور لکھنؤ کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے ۔مسٹر ٹنڈن جو اترپردیش حکومت میں وزیررہے ، نے آج صبح 5.35 بجے آخری سانس لی۔ ان کا انتم سنسکار آج شام اداکیا کیا جائے گا۔یواین آئی لکھنؤ پارلیمانی حلقے سے رکن پارلیمان و وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے منگل کو مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کے انتقال پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے لکھنؤ پہنچے ۔مسٹر سنگھ نے یہاں دوپہر میں پہنچ کر آنجہانی کے جسد خاکی پر گلپوشی کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ لال جی ٹنڈن کے ہمارے درمیان سے ہمیشہ کے لئے رخصت ہونا ان کا ذاتی طو سے نقصان ہے ۔ وہ میرے سرپرست کے طور پر رہے ۔ریاست کی سیاست میں بی جے پی کو اونچائی دینے میں ان کا کافی اہم کردار رہا ہے ۔ ہر شخص یہ محسوس کرتا تھا کہ ہمارا کوئی خیر خواہ لکھنؤ میں موجود ہے ۔ہر کارکن سوچتا تھا کہ جب لکھنؤ جائیں گے اگر کوئی نہیں ملے گا تو بھی ٹنڈن جی تو ضرور ملیں گے وہ ہماری سنیں اور اس کا حل نکالیں گے ۔قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کا لمبی علالت کے بعد آج صبح لکھنؤ میں انتقال ہوگیا۔صدر رام ناتھ کوود، نائب صدرایم وینکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندرمودی اور ملک کی دیگر اہم شخصیتوں نے مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کے انتقال پرمنگل کواپنے رنج وغم کا اظہارکیا۔ان کے انتقال پر مدھیہ پردیش میں پانچ دنوں، اترپردیش میں تین دنوں اور بہار میں ایک دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا گیاہے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بزرگ لیڈر لال جی ٹنڈن کا منگل کی صبح لکھنؤ میں انتقال ہوگیا۔ وہ 85 برس کے تھے ۔مسٹر کووند نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹرکے ذریعہ اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ‘‘مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کے انتقال سے ہم نے ایک ایسی اہم شخصیت کھودی ہے ، جو لکھنؤ کی ثقافت اور قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کا غیرمعمولی مجموعہ تھے ، میں انکے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہارکرتاہوں۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے میں تعزیت پیش کرتا ہوں’’مسٹر نائیڈو نے یہاں جاری ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مسٹر ٹنڈن نے اپنی عوامی زندگی میں کئی عہدوں پر کام کیا، وہ مریادہ کے نمونہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘مدھیہ پردیش کے گورنر مسٹرلالجی ٹنڈن کے انتقال کی خبر پاکر میں دکھی ہوں۔ سینئر لیڈر اور سماجی خدمت گار اور لکھنؤ علاقے کے عوامی روایتوں اورتاریخ پر خصوصی دلچسپی رکھنے والے ٹنڈن جی طویل عرصے تک اترپردیش مقننہ کے رکن رہے اور اترپردیش حکومت میں بھی متعدد ذمہ داریاں ادا کیں۔ غم زدہ خاندانوں اور معاوں اورحامیوں کو دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتا ہوں اور ایشور سے دعا کرتا ہوں کہ ان کی روح کو شانتی نصیب ہو۔’’مسٹر مودی نے مسٹرٹنڈن کے انتقال پر اپنے غم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوئٹ کیاکہ ‘‘مسٹر لالجی ٹنڈن کوسماجی خدمت کے لئے ان کے غیرمعمولی کوششوں کے لئے ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔ انہوں نے اترپردیش میں بی جے پی کومضبوط کرنے میں اہم کردار اداکیا۔ وہ زبردست منتظم تھے اورہمیشہ سماج کے بھلائی کو ترجیح دی۔ ان کے انتقال سے انہیں گہرا دکھ ہوا۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری دلی ہمدردی غم زدہ خاندان اور ان کے حامیوں کے ساتھ ہے ۔ اوم شانتی۔’’مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ‘‘بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے گورنر مسٹر لالجی ٹنڈن جی کے انتقال سے میں بہت ہی دکھی ہوں۔ ٹنڈن جی کی پوری زندگی سماج کی خدمت کے لئے وقف تھی۔ انہوں نے اترپردیش میں تنظیم کی توسیع میں بہت اہم کردار ادا کیاتھا۔’’مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔اترپردیش کے گورنر آنندی بین پٹیل نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ ‘‘ آنجہانی مسٹر ٹنڈن زمین سے جڑے شخص تھے ، انہیں سیاست کا طویل تجربہ تھا، ان کے انتقال سے غیرمعمولی نقصان ہوا ہے ۔’’اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ‘‘مدھیہ پردیش کے گورنر مسٹر لال جی ٹنڈن کے انتقال کی خبر سن کر انہیں تکلیف ہوئی ہے ۔ ان کے انتقال سے ملک نے ایک عوام محبوب قائد اور اہل منتظم اور سماجی خدمت گار کوکھودیا۔ ایشور سے ان کی روح کی شانتی کے لئے دعا کرتا ہوں اور میری دلی ہمدردی ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے ۔’’بہار کے وزیراعلی نتیش کمارنے کہا کہ ‘‘مدھیہ پردیش کے گورنرمسٹرٹنڈن ایک مقبول سیاستداں، باصلاحیت منتظم اورایک نامور ماہر تعلیم تھے ۔ ان کے انتقال سے سیاست، سماج اورتعلیمی دنیاکو غیرمعمولی نقصان ہواہے ۔’’وزیراعلی نے آنجہانی ٹنڈن کی روح کی شانتی کی دعا کی اوران کے اہل خانہ کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل کی ایشورسے دعا کی۔مدھیہ پردیش میں مسٹر ٹنڈن کے انتقال کی وجہ سے ریاست میں پانچ دنوں کے ریاستی سوگ کا اعلان کیا گیا۔ اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری حکم کے مطابق 21 جولائی سے 25 جولائی تک ریاستی سوگ منایا جائے گا۔ اس دوران سرکاری عمارتوں پر جہاں معمول کے مطابق پرچم کشائی کی جاتی ہے وہاں پرچم جھکے رہٰیں گے ۔ اس عرصے میں ریاست میں کوئی بھی سرکاری تقریبات نہیں ہوں گی۔اترپردیش نے تین دنوں کا ریاستی سوگ کا اعلان کیا ہے اسی طرح بہار نے بھی ایک دن کے ریاستی سوگ کا اعلان کیاہے ۔واضح رہے کہ اترپردیش حکومت میں وزیرمملکت اور ان کے بیٹھے آشوتوش ٹنڈن نے ٹوئٹر پرمسٹرٹنڈن کے انتقال کی خبر دی۔ انہوں نے لکھاکہ‘‘بابو جی نہیں رہے ۔’’مسٹرٹنڈن کئی دنوں سے لکھنؤ میں واقع میدانتا اسپتال میں بھرتی تھے ۔ پیر کو ان کی حالت نازک بتائی جارہی تھی۔ اس سلسلے میں پیر کومیدانتااسپتال کی جانب سے میڈیکل بولیٹن بھی جاری کیاگیاتھا، جس میں ان کی حالت نازک ہونے کی بات کہی گئی تھی۔