وسیع تر مفادِ عامہ میں امرناتھ یاترا منسوخ کرنے کا اعلان

0
0

ایل جی مرموکی صدارت میں ہوئی 39 ویں شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ میٹنگ میں بڑافیصلہ
لازوال ڈیسک

سرینگر ؍؍ شری امرناتھ جی شرائن بورڈ نے کورونا وائرس کے پیش نظر سالانہ امرناتھ یاترا کو امسال منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تاہم یاترا کی مذہبی و روایتی رسومات، جو رواں ماہ کی پانچ تاریخ کو شروع ہوئی ہیں، رکھشا بندھن کے تہوار تک جاری رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق لفٹینٹ گورنر گریش چندر مرمو نے چئیر مین شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کی حثیت سے آج یہاں شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کی 39ویں بورڈ میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں بورڈ کے ارکان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی اور یاترا 2020 کے انعقاد پر غور و خوض کیا ۔ میٹنگ میں چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، سی ای او ایس اے ایس بی ، ایڈیشنل سی ای او ایس اے ایس بی اور شرائین بورڈ کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ دورانِ میٹنگ کووڈ 19 وباء کی موجودہ صورتحال اور یاترا پر اس کے اثرات پر مفصل بحث و تمحیص ہوئی ۔ دورانِ میٹنگ سپریم کورٹ کے حکمنامہ بتاریخ 13 جولائی 2020 پر بھی غور و خوض کیا ۔ جس کے تحت یاترا کے انعقاد کا فیصلہ انتظامیہ /حکومت  جموں کشمیر میں زمینی صورتحال کا تجزیہ کرنے کے بعد لے سکتی ہے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ فروری 2020 سے ہی یاترا کیلئے انتظامات کئے جا رہے تھے تا ہم وباء اور قومی سطح پر لاک ڈاؤن کے سبب جموں کشمیر سٹیٹ ایگزیکٹو کمیٹی نے ابھی تک مذہبی مقامات اور عبادت گاہوں کو عوام کیلئے بند رکھا ہے اور یہ پابندی 31 جولائی تک جاری رہے گی ۔ بورڈ میٹنگ میں کہا گیا کہ وباء کی صورتحال میں صحت نظام پر اضافی دباؤ ڈالا ہے اور اس میں ماہ جولائی کے دوران اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ صحت ورکر اور حفاظتی عملہ بھی وباء سے متاثر ہو رہا ہے اور طبی ، سول اور پولیس انتظامیہ فی الوقت کووڈ 19 وباء کے مقامی طور مزید پھیلاو پر روک لگانے کیلئے اپنی پوری توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔میٹنگ میں جے اینڈ کے ہائی کورٹ کا رٹ پٹیشن ( سی ایم نمبر 3022/2020) پی آئی ایل نمبر 22/2020 پر بھی بحث ہوئی ۔جس میں عدالت نے ایس اے ایس بی کو سپریم کورٹ کے 13 جولائی 2020 کے حکمنامے کی روشنی میں اور تمام صحت پروٹوکولز اور مرکزی حکومت اور جموں کشمیر یو ٹی کی جانب سے لاگو کئے گئے سٹینڈرڈ اوپریٹنگ پروٹوکول پر عمل درآمد کرتے ہوئے حتمی فیصلہ لینے کیلئے کہا تھا ۔ بورڈ نے حکومت کے نکتہ نظر پر بھی غور کیا ۔ حکومت نے رائے دی کہ شری امر ناتھ جی یاترا 2020 کا انعقاد وسیع تر مفادِ عامہ میں نہ کرنا بہتر رہے گا۔ اس سے صحت ، سول اور پولیس انتظامیہ فوری نوعیت کی مشکلات پر توجہ مرکوز کر سکے گی ۔ حالات کے پیش نظر بورڈ نے فیصلہ لیا کہ امسال شری امر ناتھ جی یاترا کا انعقاد نہیں ہو گا اور یاترا کی منسوخی اعلان پر اپنے افسوس کا اظہار کیا ۔ بورڈ لاکھوں شردھالوؤں کے جذبات سے آگاہ بھی ہے اور ان کی عزت بھی کرتا ہے اور مذہبی جذبہ قائم رکھنے کیلئے بورڈ نے پوتر گپھا پر پراتہ اور سندیہ آرتی براہ راست ٹیلی کاسٹ جاری رکھے گا اس کے علاوہ روایات کے تحت ہی تمام روائتی رسوم بھی ادا کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ حکومت چھڑی مبارک کیلئے بھی سہولیات فراہم کرے گی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا