یواین آئی
جموں؍؍جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پرفوج نے پاکستان زیر قبضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نوشہرہ سیکٹر میں جمعے کی رات فوجی اہلکاروں نے ایک شخص کو مشکوک حالات میں ایل او سی کی طرف آتے ہوئے دیکھا اور جوں ہی اس نے دراندازی کرنے کی کوشش کی تو اس کو دھر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ شخص کی پوچھ گچھ کی جارہی کہ آیا اس نے دراندازی کرنے کی کوشش کیوں کی تھی۔قبل ازیں بدھ کے روز ضلع پونچھ کے بالاکوٹ علاقے میں پاکستان زیر قبضہ کشمیرکے ایک باشندے کو گرفتار کیا گیا تھا۔