ثانیہ مرزا اور اوساکا کی اولمپک سمر فیسٹیول میں شرکت

0
0

نئی دہلی ،16جولائی (یو این آئی )ہندوستان کی اسٹار خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور دو بار کی گرینڈ سلیم فاتح نومی اوساکا 24 جولائی سے شروع ہونے والے ورچوئل "اولمپین اور پیرالمپینین آن لائن ایکسپیرینسزکے سمر فیسٹیول” کا حصہ ہوں گی۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) اور انٹرنیشنل پیرا اولمپک کمیٹی (آئی پی سی) نے ائیر بی این بی کے ساتھ مل کر پانچ روزہ آن لائن سمر فیسٹیول کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں 100 سے زیادہ اولمپین اور پیرالمپینین اپنے تجربات شیئر کریں گے۔
اس سال 24 جولائی سے اولمپک کھیلوں کا انعقاد ہونا تھا اور اس دن ثانیہ اس آن لائن فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا