نئی دہلی،// (یو این آئی) مرکزی حکومت نے جمعرات کو سپریم کورٹ کو مطلع کیا کہ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں 4جی انٹرنیٹ سروسز کی بحالی پر غور و خوض کرنے کے سلسلے میں ایک پینل تشکیل دی ہے۔
جسٹس این وی رمن کی صدارت میں تشکیل بینچ کے سامنے آج مرکز کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی۔
بینچ غیر سرکاری تنظیم فریڈم فار میڈیا پروفیشنل (ایف ایم پی) کی جانب سے دائر اس عرضی کی شنوائی کر رہی ہے جس میں گذشتہ برس مئی کے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کروانے کے لیے توہین عدالت کی کاروائی شروع کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔