نئی دہلی 16جولائی(یواین آئی)شہری ہوا بازی کے وزیرہردیپ سنگھ پوری نے سرکاری ایئر لائن کمپنی ایئر انڈیا میں کچھ ملازمین کو نکالنے اور کچھ کو بغیر تنخواہ رخصت پر بھیجنے کے فیصلے کو صحیح قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ ایئر لائن کا وجود بچانے کے لئے اخراجات میں کمی ضروری تھی۔مسٹر پوری نے یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر ایئر لائن بند ہوجائے گی تو کسی کی نوکری نہیں بچے گی۔اس لئے اخراجات کم کرنا ضروری ہوگیا تھا۔