راجوری میں ایل او سی پر دھماکے میں ایک فوجی اہلکار زخمی

0
0

سری نگر، 16 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ایک بارودی سرنگ دھماکے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے نوشہرہ سیکٹر کے کلال علاقے میں ایل او سی پر فوجی اہلکاروں کی ایک ٹیم معمول کی گشت پر تھی کی اس دوران ایک بارودی سرنگ پھٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار معمولی طور پر زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ زخمی فوجی اہلکار کی شناخت فی الوقت نہیں ہوپائی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا