عوام سے اضافی کرایہ وصول کیا جا رہا ہے!

0
0

ڈیزل پٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے پورا ملک پریشان ہے اور کانگریس بڑے پیمانے پر مرکزی سرکار کے خلاف اس ضمن میں احتجاج کر تے ہوئے ایندھن کی قیمتوں کو کم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے ۔کرونا وائرس کے چلتے ملک میں پانچ لاک ڈائون مراحل کا سلسلہ رہا ہے ۔ ایک وقت کیلئے گاڑیوںکی آمد و رفت بند ہو کر رہ گئی اور اَن لاک شروع ہوتے ہی کچھ پابندیوں کے ساتھ کئی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی تاکہ کچھ راحت مل سکے ۔اس دوران ڈیزل پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے ساتھ ساتھ کرائے میں بھی اضافہ ہوا جس سے عوام پریشان ہے لیکن ڈرائیور طبقہ اپنی من مانی کرتے ہوئے عوام سے طے شدہ کرائے سے بھی اضافی کرایہ وصول کررہا ہے اور جب کوئی مسافر اعتراض کرے تو اسے کھری کھوٹی سماعت کرنی پڑتی ہیں ۔کرائے میں انتظامیہ کی جانب سے جتنا اضافہ کیا گیا ، اس سے اضافی کرایہ عوام سے وصول کیا جا رہا ہے اور اس کی کوئی خبر لینے والا نہیں ہے ،انتظامیہ خواب غفلت میں ہے ۔عوام کرونا وائرس کی مار جھیل رہی ہے ،مالی حالات کمزور ہو چکے ہیں ،ملک میں لاک ڈائون کی وجہ سے غریب اور مزدور طبقہ کافی متاثر ہوکر حکومت سے مالی پیکیج کا مطالبہ کر رہا ہے لیکن اس وقت سب سے زیادہ مار ڈیزل اور پٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے ہے جہاںپورا ملک پریشان ہے اور اس میں کمی کا مطالبہ کر رہا ہے ۔ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کرائے میں اضافہ کیا گیا جس کا اثربرائے راست غریب اور بیچاری عوام پر پڑ رہا ہے ۔کانگریس بڑھتی قیمتوں سے مرکزی سرکار پر گزشتہ چھ برسوں میں اٹھارہ لاک کروڑ روپئے کا منافہ کمانے کی بات کر رہی ہے ۔ڈرائیور طبقہ عوام سے من مانی کا اضافی کرایہ وصول کرنے میں مائل ہے اور انتظامیہ اس سلسلے میں لاپرواہی برت رہی ہے کیونکہ اس طبقہ پر اضافی کرایہ وصولنے کے سلسلے میں کوئی قابو پانے والا نہیں ہے ۔متعلقہ انتظامیہ سے عوام اپیل کر رہی ہے کہ بے بس اور بیچاری عوام کو ایسے سماج مخالف عناصر سے بچایاجائے جو دو دو ہاتھ سے عوام کو لوٹنے میں مائل ہیں ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی لائی جائے ، کرائے میں بھی کمی کی جائے اور عوام کو لوٹنے والے طبقہ پر لگام کسی جائے تاکہ وبائی مرض کی مار جھیلنے کے ساتھ ساتھ ان کی مار سے نجات مل سکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا