دسویں میں بھی لڑکیوں نے ماری بازی

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای )کی دسویں جماعت کے بورڈامتحانات میں ایک بار پھر لڑکیوں نے بازی مار لی ہے ۔بارہویں جماعت کے امتحان میں بھی لڑکیوں نے بازی ماری تھی ۔بارہویں کے بورڈ کی طرح دسویں بورڈ میں بھی ترواننت پورم علاقہ ملک میں سب سے ٹاپ پر رہا ۔سی بی ایس ای کے ذریعہ بدھ کو جاری کردہ ریلیز کے مطابق اس سال 5377مراکز پر 20387اسکولوں میں ایک کروڑ 87لاکھ 315طلبا نے امتحان دیئے جن میں 91اعشاریہ 46فیصد کامیاب ہوئے اور گزشتہ سال کے مقابلہ میں اس سال صفر اعشاریہ 36فیصدزیادہ رزلٹ آیاہے ۔اس سال 93اعشاریہ 31فیصد لڑکیاں کامیاب ہوئی ہیں جبکہ لڑکوں کا فیصد 90اعشاریہ 14فیصدرہا۔ اس طرح اس سال 3اعشاریہ 17فیصد زیادہ لڑکیاں پاس ہوئی ہیں ۔ترواننت پورم زون 99اعشاریہ 28فیصد رزلٹ کے ساتھ سب آگے رہا۔گوہاٹی میں سب سے کم 79اعشاریہ 12فیصد رزلٹ رہا۔ملک کے اسکولوں میں سنٹرل اسکول 99اعشاریہ 23فیصدریزلٹ کے ساتھ سب ٹاپ پر ہیں جبکہ جواہر نودیہ ودیالیہ 98 اعشاریہ 66فیصد کے ساتھ دوسرے مقام پر اور سرکاری اسکول 80اعشاریہ 91فیصد کے ساتھ پانچویں مقام پر اور سرکاری امداد یافتہ اسکول 77اعشاریہ 82فیصد کے ساتھ چھٹے مقام پر رہے ۔اس سال 18لاکھ 4358طلبا نے 90فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کیے جبکہ 95فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے 41804طلبا ہیں ۔ اس طرح گزشتہ سال کے مقابلہ انکی تعداد کم ہوئی ہے ۔ریلیز کے مطابق راجدھانی میں مشرقی دہلی کا ریزلٹ 85 اعشاریہ 79فیصد رہا جبکہ دہلی مغربی علاقہ کا ریزلٹ 85اعشاریہ 96فیصدرہا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا