اٹھائیس سالہ آزاد کی کی نعش گھر سے کچھ دوری پر ملی ‘اٹھائیس سالہ آزاد کی کی نعش گھر سے کچھ دوری پر ملی ‘

0
0

نعش سب ضلع اسپتال مینڈھر میں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کی گئی
ناظم علی خان
مینڈھرمینڈھر کے علاقہ چھترال میں ایک نوجوان کی نعش ملی جس کو علاقہ کے لوگوں نے دیکھتے ہی مینڈھر پولیس کو اطلاع دی ذارئع کے مطابق چھترال علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان جس کی شناخت آزاد پرویز ولد محمد اقبال عمر 28سال کے طور پر ہوئی ہے۔یہ نوجوان گذشتہ روز اپنے گھر سے کسی کام کے لئے گھر سے باہر گیا اور واپس نہیں آیا جس کو گھر والوں نے کئی جگہوں پر ڈھونڈا لیکن نہیں مل پایا صبح ہوتے ہی جب گھر والے پھر اس کو ڈھونڈنے نکلے تو گھر سے کچھ ہی دوری پر جاڑیوں کے بھیچ اس کی نعش کو پایا جس کی خبر پھیلتے ہی علاقہ کے لوگ بڑی تعداد میں موقعہ پر جمع ہو گئے اور مینڈھر پولیس کو اطلاع دی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او مینڈھر نے ایک پولیس ٹیم کو موقعہ پر بھیج کر نعش کو اپنی تحویل میں لے کر سب ضلع اسپتال مینڈھر پہنچایا جہاں پر پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد نعش کو آخری رسومات کے لئے لواحقین کے حوالے کیا گیا ۔اس ضمن میں جب پوسٹ مارٹم کرنے والے ایک ڈاکٹر سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پوسٹ مارٹم کرکے نعش کو پولیس کے حوالے کیا ہے جبکہ ٹیسٹ کے لئے کچھ چیزیں لبارٹری میں بھیج دی گئی ہیں ریزلٹ آنے کے بعد پتہ چلے گا کہ موت کی وجہ کیا ہے اس ضمن میں مینڈھر پولیس نے رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا